قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہی شرط پر بلانےکی اجازت دی جاسکتی ہے اگر۔۔۔ وفاقی حکومت نے صاف صاف کہہ دیا

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس لمبی تقاریر نہ کرنے سے مشروط کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حزب اختلاف اجلاس میں تقاریر کے دوران الزام تراشی کرے گی تو ماحول خراب ہو گا ،

لمبی تقاریر نہ کرنے پر پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بحث ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور نے لمبی تقاریر نہ کرنے کی بات کی تھی اور حکومت قومی اسمبلی میں موجودہ صورتحال میں قانون سازی کرنے کی خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بدھ کو دوبارہ ہونےکا امکان ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر