بلاول بھٹو کو قائل کروں گا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں کیونکہ۔۔۔ اعتزاز احسن کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اٹھارہوں ترمیم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو قائل کرلوں گا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں۔ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے اپوزیشن سے ہی سوال پوچھ لیا کہ بتایا جائے اٹھارہویں ترمیم کو کس سے خطرہ ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو کوئی پوچھ نہیں رہا تھا اس لیے انہوں نے 18 ویں ایشو کھڑا کردیا،بلاول بھٹو کو منا لوں گا اٹھارہویں ترمیم پر بات نہ کریں۔قومی حکومت اور وزارت عظمی کی تبدیلی پر ان کاکہنا تھا کہ کوئی قومی حکومت نہیں بن رہی ان حالات میں وزیر اعظم کیا کوئی وزیراعلی بھی تبدیل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یا وزیراعلی تبدیل ہو بھی گیا تو پھر سے حکومت نہیں بن پائیگی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر