نماز تروایح پڑھا کر رات کی تاریکی میں محبوبہ کو ملنے جانیوالا عاشق حافظ قرآن پکڑا گیا، لوگوں نے اس کیساتھ کیاسلوک کیا؟ویڈیو بھی بنا لی

پاکستان

بہاولنگر(این این آئی)نماز تروایح پڑھا کر رات کی تاریکی میں اپنی محبوبہ کو ملنے جانے والے عاشق حافظ قرآن نوجوان کی دیہاتیوں نے پکڑ کر چھترول کر دی۔ملزمان نے تشدد کی وڈیو بھی بنائی اور اس کو نیم برہنہ کرکے نازک اعضاء پر چھڑیاں مارتے رہے بہاولنگرکے نواحی گائوں 73سیون آر کا رہائشی طلحہ نامی نوجوان جو کہ حافظ قرآن بھی ہے اور گائوں کی مسجد میں نماز تراویح پڑھانے کی ڈیوٹی بھی سرانجام دے رہا ہے مبینہ طور پر رات کی تاریکی میں ہمسایہ گائوں 74سیون آر میں اپنی محبوبہ کو ملنے چلا گیا مگر وہاں گائوں میں موجود دیہاتیوں

نے اسے پکڑ کر اس پر تشدد شروع کر دیا۔ تشدد کرتے ہوئے ملزمان نے ویڈیو بھی بناتے رہے۔ ملزمان نے تشدد کی وڈیو بھی بنائی اور اسکو نیم برہنہ کرکے اسکے نازک اعضاء پر چھڑیاں مارتے رہے گاوں کے رہائشیوں نے طلحہ کی چھترول کے بعد معززین کے کہنے پر نوجوان عاشق کے ورثا کو بلا کر ان کے حوالہ کر دیا۔ دوسری جانب چک نمبر73سیون آر کے مقتدیوں نے اس نوجوان کی امامت میں نماز ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر