پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

پاکستان

لاہور( این این آئی )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گی ہے اور اس سلسلہ میں امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے باضابطہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں محصور ہونے والے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ جس پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے گزشتہ ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی جس پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور پی آئی اے کو تاریخ میں

پہلی مرتبہ امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گی ہے۔ اس سے قبل پی آئی اے کی امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں آپریٹ نہیں کی جاتی تھیں اوریورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد پروازیں لینڈ ہوتی تھیں۔جنرل مینیجر پی آئی اے پبلک افیئر عبداللہ خان نے کہا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری،حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سکیورٹی سے متعلق بہترین اقدامات کی عکاس ہے،اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا اور وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو وہاں سے واپس لایا جائے گا۔ پی آئی اے میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے آخری پاکستانی کی واپسی تک آپریشن جاری رکھے گا۔ا نہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر ہوابازی اور وزارت خارجہ کے تعاون اور کاوشوں پر اظہار تشکر کیا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر