پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50روپے کمی ،عوامی مطالبے کی ترجمانی کردی گئی

پاکستان

لاہور( این این آئی )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50روپے کمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا د کے متن میں کہا گیا ہے کہ

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 65ڈالر سے 15ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے،حکومت پرانی قیمتوں پر پیٹرول فروخت کرکے اربوں روپے کمال رہی ہے،حکومت ایک طرف سستا پیٹرول خرید رہی ہے دوسری طرف ہر ماہ بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ کررہی ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون میں شہریوں پہلے ہی پریشانی کاشکار ہیں،حکومت شہریوں کو پیٹرول سستا کرکے ریلیف دے اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم 50روپے کمی کی جائے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر