آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ،بعض شہروں میں ژالہ باری ،محکمہ موسمیات نے روزے داروں کو ٹھنڈی ٹھار خبر سنادی

پاکستان

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق کل جمعے کو صوبے کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،

تاہم رات کے دوران خطہ پوٹوہار، میانوالی، بھکر، لیہ ، سرگودھا اور گوجرانوالہ میںآندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔جمعرات کو ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت میںریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم35ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ37ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 36فیصد رہا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر