پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کا پہلا کامیاب تجربہ ، راولپنڈی میں 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین ہسپتال قائم

پاکستان

راولپنڈی (این این آئی)پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا، راولپنڈی میں 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین ہسپتال قائم، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ڈاکٹر مریض کے پاس ائے بغیر اسکا جائزہ اور بات چیت بھی کر سکے گا۔ جمعرات کو پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا گیا راولپنڈی میں ڈبل روڈ پر قائم سپورٹس کمپلیکس میں 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین ہسپتال بنایا گیا جہاں ہر بیڈ سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ ڈاکٹرز کے ساتھ منسلک ہے جس کی مدد سے

ڈاکٹر مریض کے پاس آئے بغیر اسکا جائزہ اور بات چیت بھی کر سکے گا، انفارمیش ٹیکنالوجی کے مکمل نظام سے ڈاکٹرز کے تحفظ کو بھی یقینی بنادیا گیا ہے۔ وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر اور ایم ایس آئی آر یو ڈاکٹر خالد رندھاوا کا کرونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ ڈاکٹرز اور نرسسز کو جدید ٹریٹمنٹ طریقہ کار سے بہت سہولت مل سکے گی جبکہ آئی ٹی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کا دائرہ دیگر ہسپتالوں تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر