سندھ میں کرونا ،ایک دن کے سب سےزیادہ کیسز سامنے آگئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صورتحال کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کیا کہا ؟

پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں ایک روز میں کورونا کے 1017 کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک کے ایک روز کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیو کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے سے 1017 کیسز رپورٹ ہوئے جو 29 فروری رپورٹ ہونے والے پہلے کیس کے بعد ایک دن کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔انھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے

بعد صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے کیسز میں سے کراچی میں کورونا کے مزید 813 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے ضلع شرقی میں 230، جنوبی میں 157 اور وسطی میں 144 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ کورنگی میں 109، ملیر میں 97 اور غربی میں 76 نئے کیسز سامنے آئے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہو گئی ہے جب کہ اب تک صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے سبب انتقال کرنے والوں کی تعداد 316 ہو گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6164 نئے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1017 نئے کیسز سامنے آئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 964 ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج 904 مزید مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے موجودہ صورت حال کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو بچانے کے لیے سہی فیصلے کرنے ہوں گے۔مراد علی شاہ نے ایک بار پھر عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے بھر پورکوشش کر رہا ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی ہم کورونا سے جنگ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، ہم نے متحد ہو کر اس عالمی وبا سے چھٹکارا پانا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر