رکن اسمبلی شاہین رضا کی کرونا پروٹوکول کےتحت تدفین کر دی گئی

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) شاہین رضا کی کورونا پروٹوکول کے تحت تدفین کردی گئی۔60 سالہ مرحومہ شاہین رضا کو سیشن کورٹ کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں شاہین رضا کے ایک بھائی اوربھتیجے نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور تدفین کے عمل کی نگرانی کی، نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کی طرف سےکوئی بھی سیاسی رہنما شریک نہیں ہوا۔ اس سے قبل ی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا کا شکار ہوکر انتقال کر گئیں ،نجی ٹی وی کے

مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی پنجاب شاہین رضا کے کورونا وائرس کے باعث انتقال کی تصدیق کر دی ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ شاہین رضا کی 4 روز قبل طبیعت ناساز ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئیں ،دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ منتقل کی جائے گی اور ان کی تدفین آبائی قبرستان میں کل دوپہر 12 بجے کی جائے گی۔واضح رہے کہ شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع سے پی ٹی آئی کی واحد رکن پنجاب اسمبلی تھیں ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر