جمعہ سے اتوار تک لاک ڈاؤن کا اعلان، صرف کونسی دکانیں کھلی رہیں گی ، احکامات جاری

پاکستان

پشاور(این این آئی)کورونا وائرس کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں جمعہ سے اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ کے پی کے تمام شہروں میں آج سے اتوار تک لاک ڈاون رہے گا، صرف پیر سے جمعرات تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ شام 5 بجے کے بعد ضروری دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی ،صرف جنرل اسٹور، سبزی، پھل اورگوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ حجام اور سیلون ہفتے میں 3 دن یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کھلے رہیں گے۔اجمل وزیر نے کہا

کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیزپر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔واضح ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جارہی ہے، اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سے 8 ہزار سے زائد کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں اور صوبے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر