بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر پر پھر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی کارروائی ،دشمن کی گنیں خاموش

پاکستان

سیری(آن لائن)بھارت جنگی جنون میں پاگل کھوئی رٹہ سیکٹر پر پھر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری ، گولہ باری کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہیں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

پاک فوج کی موثر جوابی کاروائی دشمن کی بولتی بند کر دی تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں ٹائیں اور بھینسہ گالہ میں گزشتہ رات سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تاہم کوئی جانی و مالینقصان نہیں ہوا پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی بولتی بند ہو گئی ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر