نوازشریف کی تصاویربتارہی ہیں کہ وہ صحت مندہیں،فوادچوہدری نے وزیراعظم کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سامنے آنیوالی تصاویرمیں حالت اچھی نظرآرہی ہے،

نوازشریف ٹیسٹ رپورٹس حکومت کیساتھ شیئرنہیں کررہے ۔وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ برطانوی لیبارٹریزنے نوازشریف کی بیماری کی تصدیق نہیں کی، نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس سے متعلق تحقیقات کی ضرورت ہے۔ فوادچودھری نے مطالبہ کیا کہ ٹیسٹ رپورٹس کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنائی جائے،خدشہ ہے عدالتوں سے ریلیف کیلئےجعلی ٹیسٹ رپورٹس تیارکی گئیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی تصاویربتارہی ہیں کہ وہ صحت مندہیں،حقائق مسخ کرکے نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی راہ ہموارکی گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر