روٹی نہ پکانے پر شوہر نے بیوی کی پٹائی کردی، سالوں نے غصے میں آکربہنوئی کو قتل کر دیا

پاکستان

میاں چنوں (این این آئی)میاں چنوں میں روٹی نہ پکانے پر شوہر نے بیو ی کی پٹائی کردی جس کی اطلا ع ملنے پر خاتون کے بھائی گھرپہنچ گئے اور بہنوئی کو اس قدر مارا کہ وہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق

میاں چنوں کے علاقے منشاء موڑ میں روٹی پکانے سے انکار پر عبدالقیوم نے اپنی بیوی کو مارا اور انہیں شدید زخمی کر دیا۔اس بات کی اطلاع ملنے پر خاتون کے 2 بھائی اور دیگر ورثاء گھر پہنچ گئے اور بہنوئی کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق مارکی وجہ سے بہنوئی موقع پر ہیجاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر