خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کو ’’شیرو‘‘ کے نام سے پکارنے کا معاملہ اعلیٰ سطح پر نوٹس لے لیا گیا،نیا نوٹیفکیشن جاری،اب کیا ہدایات جاری کی گئیں؟

پاکستان

پشاور(آن لائن)خیبر پختون خوا پولیس کے جوانوں کو ’’شیرو‘‘ کے نام سے پکارنے کا نوٹی فکیشن آئی جی کی مداخلت پر واپس، جوانوں کو انکے اصلی ناموں سے پکارنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل خیبر پختون خوا پولیس نے حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اب سے خیبر پختون خوا پولیس کے جوانوں کو ’’شیرو‘‘ کے لقب سے پکارا جائے۔حکم نامے کے مطابق جوانوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کی قربانیوں کے اعتراف میں خیبر پختون خوا پولیس نے سپاہیوں کو شیرو کے نام سے پکارنے

کے احکامات جاری کیے تھے تاہم آئی جی خیبر پختون خوا نے معاملے کا نوٹس لے کر مداخلت کرتے ہوئے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم جاری کردیا تھا۔تصحیح شدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران اپنے جوانوں کو عزت و احترام کے ساتھ ان کے نام سے پکاریں، ان کی عزت و وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے حکم پر سختی سے عمل کیا جائے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر