خاتون صحافی غریدہ فاروقی کو بھی کورونا وائرس ہوگیا

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل سے وابستہ غریدہ فاروقی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئیں،غریدہ فاروقی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 2 دن پہلے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں

جس کے بعد فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کروایا جس میں وائرس کی تصدیق ہوئی،انہوں نے مزید کہا کہ میں پہلے گھر میں سیلف آئسولیشن اختیار کر چکی ہوں، یہ بیماری ایک حقیقت ہے اور اس سے متاثر ہو جانا کوئی شرم کی بات نہیں، غریدہ فاروقی نے لوگوں سے اپنی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی بھیدرخواست کی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر