شیخ انصرعزیز کا پلٹ کر زور دار جواب ، وفاقی حکومت اور میئر اسلام آباد کے درمیان قانونی جنگ شدت اختیار کرگئی

پاکستان

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت اور مئیر اسلام آباد شیخ انصر کے درمیان قانونی جنگ شدت اختیار کر گئی مئیر اسلام آباد نے عدالتی حکم عدولی پر وفاق کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود لوکل گورنمنٹ کمیشن نے نوٹس جاری کیاعدالت نے 17 مئی کا معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے کیس عدالت میں زیرالتوا ہے دو جون کو شام چھ بجے واٹس ایپ میسج کے ذریعے مجھے تین جون کے اجلاس کا بتایا گیا درخواست

میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ عدالت حکم کے باوجود آج پھر اجلاس کے ایجنڈے پر میرے خلاف انکوائری رکھی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی پر وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے لوکل گورنمنٹ کمیشن کو اجلاس سے روکا جائیکاشف ملک ایڈووکیٹ نے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے درخواست دائر کر دی ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر