جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے اسکول نہیں کھولے جائیں گے، حکومت کا دو ٹوک اعلان

پاکستان

کراچی (این این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ اسکول ایسوسی ایشنز کے کہنے پر اسکول نہیں کھولے جائیں گے،

اسکول کھولنے پر آرڈیننس کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بچوں کی صحت پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ والدین کو فیسیں جمع کرنے کااس لیے کہا کہ اساتذہ کو تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔واضح رہے کہ پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکول تین مرحلوں میں 15 جون سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔پرائیویٹاسکولز ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسکولز بند رکھنے سے نہ صرف کروڑوں طلبہ متاثر ہورہے ہیں بلکہ اساتذہ، کلرک، اسکول وین ڈرائیور، بک سیلرز، اسٹیشنریز، کینںٹین کا عملہ بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر