وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی نندکورونا وائرس سے چل بسیں

پاکستان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے چل بسیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے بتایا کہ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی نند کورونا وائرس سے متاثر تھیں جو جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔مکیش چاولہ کے مطابق نند کے انتقال کی وجہ سے وزیر صحت سندھ آج کے اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر وزراء نے عذرا پیچوہو کی نند کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر