ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف ملک بھر میںگرینڈ ایکشن تیز ملک بھر میں کتنے بڑے پیمانے مارکیٹس ، ٹرانسپورٹ،انڈسٹریز بند 884 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ، حکومت نے انتباہ جاری کر دیا

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف ملک بھر میں گرینڈ ایکشن تیز کر دیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی، گجرات، ملتان میں کئی مارکیٹ بند کر دی گئیں ملک بھر میں 1447 مارکیٹس 873 ٹرانسپورٹ اور 210 انڈسٹریز بند، 884 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم

باجوہ سمیت دیگر حکام نے شریک کی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ماہرین کی ٹیم ڈاکٹر فیصل سلطان کی قیادت میں کراچی پہنچ چکی ہے جہاں وہ لوکل انتظامیہ کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد اور ہیلتھ ضروریات کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرے گی۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر خصوصی ٹیمیں ملک بھر میں ایکشن کر رہی ہیں پنجاب میں 158 مارکیٹس، گیارہ انڈسٹریاں اور 232 ٹرانسپورٹ بند کر دی گئیں، خیبر پختونخواہ میں 23604 دکانوں، پینتیس مارکیٹس، آٹھ ٹرانسپورٹ اڈوں، 305 گاڑیوں کو جرمانے عائد جبکہ 473 دکانیں، چھ مارکیٹس اور آٹھ ٹرانسپورٹ اڈے سیل کر دیے گئے۔ بلوچستان میں 699 مارکیٹس، 82 انسٹریاں اور 82 ٹرانپسپورٹس بند کر دی گئیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں 161 خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں جس کے بعد چھبیس مارکیٹس اور 130 ٹرانسپورٹس بند کر دی گئیں۔ گلگت میں 440 مارکیٹس، تیرہ انڈسٹریز اور 297 ٹرانسپورٹس بند کر دی گئیں۔ اسلام آباد میں تراسی مارکیٹس، بائیس انڈسٹریز اور بیالیس ٹرانسپورٹس بند کی گئی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 617 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگائے گئے ہیں ، خیبر پختونخوا میں 251، اسلام آباد میں 9 اور آزاد کشمیر میں 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کیے گئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر