’’ ہمیں بتایا گیا پارلیمنٹ ہائوس میں ٹیسٹ ہورہے ہیںتاہم یہاں پر ٹیم موجود نہیں ‘‘معروف رکن قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر شدید برہم ہوگئے

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)بھکر سے رکنِ قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل پارلیمنٹ میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے پر برہم ہوگئے ۔ انہوںنے بتایاکہ ہمیں بتایا گیا پارلیمنٹ ہائوس میں ٹیسٹ ہورہے ہیںتاہم یہاں پر ٹیم موجود نہیں ہے،انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس ہورہا ہے اور ان کے حالات یہ ہیں۔ ثناء اللہ مستی خیل نے کہاکہ میں وزیراعظم پاکستان اور متعلقہ منسٹر احتجاج کرتے ہوئے ایکشن کا مطالبہ کرتا ہوں،بتایا گیا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم کاجہاز آرہا ہے یہ ٹیم وہاں ٹیسٹ لینے کے لیے چلی گئی ہے، پورے پاکستان کے ٹیسٹ کرنے کے لیے کیا

یہ ایک ہی ٹیم ہے، انہوںنے کہاکہ ٹیم کو یہاں شام تک بیٹھنا چاہیے تھا، ممبران قومی اسمبلی تو اب آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بڑے افسوس کی بات ہے، اسپیکر اس بات کا ایکشن لیں، اس معاملے کو قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھاؤں گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر