لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم،ن لیگی رکن اسمبلی سیف الملوک کھوکھر بیٹے سمیت کورونا وائرس میں مبتلا

پاکستان

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس شاہد کریم کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے ۔ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جسٹس شاہد کریم نے خود کر گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر مزید سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا ہے۔ دریں اثنامسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے انہوںنے خود

کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔سیف الملوک کھوکھر کے صاحبزادے فیصل سیف الملوک کھوکھر بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔ لیگی رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل کے دو صاحبزادے چودھری عشارب سوہل ایڈوکیٹ اور حارث سوہل ایڈوکیٹ کابھی کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر