شہبازگل ،فیاض چوہان کوعہدوں سے ہٹایا جائے ، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

پاکستان

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل اور صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان کوعہدوں سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی اورفیاض چوہان کی جانب سے سینئر صحافی حامد میر کے والد وارث میر کے متعلق من گھڑت الزامات قابل مذمت ہیں۔دونوں حکومتی عہدیداراران غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر معافی مانگیں اور وزیراعظم شہبازگلاور فیاض چوہان کو فوری عہدوں سے ہٹائیں۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر