پولیس کا فارم ہاوس پر چھاپہ کورونا سے بے نیاز نشے میں دھت 38لڑکے اور 17لڑکیاں گرفتار‎

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کا فارم ہائوس پر چھاپہ ، نشے میں دھت 38 لڑکے اور 17 لڑکیاں گرفتار ،نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں جیا بگا میں اطلاع ملنے پر ڈی جے میوزک پر نشے میں دھت ڈانس کرتے مردوخواتین پر دھاوا بول دیا جس کے بعد فارم ہائوس میں موجود تمام افراد کو نشے میں دھت پایا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکیاں اور لڑکے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور شیشہ اور شراب کے نشے میں دھت ڈانس کررہے تھے۔ پولیس نے ملزمان

کے قبضہ سے دو شیشہ حقے، 5پیکٹ فلیورز، ساؤنڈ سسٹم ،5بوتل دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے تا ہم اس حوالے سے ابھی تک گرفتار ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، لیکن وہ پولیس کی حراست میں موجود ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر