عمران خان نے جہانگیرترین کو لندن فرارکرایا ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پاکستان

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے عمران خان نے جہانگیرترین کو لندن فرارکرایا ہے۔کرایے کے ترجمان اور مالیشے چابی والے وزیراعظم کی چاپلوسی کررہے ہیں۔ چوہان صاحب کون سے چینی چوروں کیخلاف کاروائی کی گئی ہے؟ چینی چوروں کا سرغنہ ابھی بھی وزیراعظم ہاوس میں براجمان ہے۔دوسرے بڑے چینی چور جہانگیرترین کو سرغنہ نے لندن فرارکردیا ہے۔تیسرے چینی چور خسرو بختیار کو سزا کی بجائے ترقی دے دی ہے۔ چینی سکینڈل کے مرکزی کردار اسد عمر،رزاق داؤد اور عثمان بزدار ہیں۔عمران خان، اسد عمر،رزاق داؤد اور عثمان بزدار ابھی بھی اپنے سیٹوں پر براجمان ہیں۔کرایے

کی ترجمان اور مالیشے صرف چابی والے وزیراعظم کی چاپلوسی کریں۔مالیشے وزراء کو معلوم ہے جس دن چاپلوسی بند کی اس دن نوکری سے چھٹی۔چینی چوری کی رپورٹ پبلک نہیں کی لیک ہوئی۔شرمندگی سے بچنے کیلیے حکومت کو دوسری جعلی رپورٹ پبلک کرنا پڑی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر