پنجاب میں ماڈل بازار کمپنی بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان

لاہور(این این آئی) پنجاب میں ماڈل بازار کمپنی بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا، پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کرکے اتھارٹی قائم کی جائے گی ،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایکٹ منظوری کے لئے محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابقہ دور حکومت میں لاہور سمیت پنجاب کے 20 اضلاع میں ماڈل بازار چلانے کے لئے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی قائم کی گئی تھی، لیکن کمپنیز کے معاملات مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات پر کمپنی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کی جگہ صوبائی سطح پر سہولت بازار اتھارٹی قائم کی جائے گی، پنجاب

سہولت بازار اتھارٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرکے منظوری کے لئے محکمہ قانون کو بھجوا دیا گیا ہے، سہولت بازار اتھارٹی کے تحت تمام ماڈل بازاروں کو سہولت بازاروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ ‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر