سابق وزیراعلی کےگھر ڈالروں سے بھرا کون چھوڑ گیا؟ امریکی کرنسی سے بھرا بیگ کس کو ملا؟ چودھری غلام حسین کا حیرت انگیز انکشاف

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں ایک غیر ملکی وفد پاکستان آیا اور معاہدے ہوئے ، اس کے بعد پی ہوٹل میں وفد کیلئے کھانے کا اہتمام کیا تھا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی وفد جب واپس چلا گیا تو وزیراعلی ہائوس میں ایک بیگ سامنے آیا جو ڈالرز سے بھرا ہوا تھا ،

جس دیکھتے ہی وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بیگ کا مالک کون ہے جب کسی نے ملکیت کا دعویٰ نہ کیا تو وزیراعلی ہائوس بذات خود غیرملکی وفد سے رابطہکر کے رقم بحفاظت انہیں پہنچائیں گے ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد بیگ کے مالک کا پتہ چلا ،نہ وزیراعلیٰ کو وہ رقم کسی کو واپس کرتے دیکھا اور نہ ہی رقم کسی کھاتے میں جمع ہوئی ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر