پاکستان میں کرونا وائرس کا سب سے بڑا شکار 20 سے 39 برس کے نوجوان زیادہ کیوں بن رہے ہیں؟ رپورٹ میں افسوسناک انکشافات

پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی اورپاکستان میں اس وائرس کا نشانہ بننے والے افراد کی شرح ان افراد میں زیادہ ہے جن کی عمریں 20 سے 39 برس کے درمیان ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کا 22.79 فیصد (لگ بھگ 25912 افراد) ایسے افراد پر مشتمل ہے جن کی عمریں 30 سے 39 برس کے درمیان ہیں۔اسی طرح متاثرین میں سے 22.21 فیصد یعنی لگ بھگ 25253 افراد وہ ہیں جن کی عمریں 20 سے 29 برس کے درمیان ہیں۔اعدادوشمار

ظاہر کرتے ہیں کہ تیسرا بڑا گروہ جو اس وائرس سے متاثر ہو رہا ہے ان کی عمریں 40 سے 49 برس کے درمیان ہیں۔ 16.3 فیصد (لگ بھگ 18533 افراد) متاثرین اس ایج گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔اسی طرح 13.6 فیصد (یعنی 15463 افراد) متاثرین وہ ہیں جن کی عمریں 50 سے 59 برس کے درمیان ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر