حکومت نے متنازعہ نقشہ میں کوتاہی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور ایم ڈی پی ٹی وی نے متنازعہ نقشہ میں کوتاہی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔ اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہاکہ

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی وی پر ایک متنازعہ نقشہ دکھانے جانے کا معاملہ اٹھایا گیا جس پرحکومت نے فوری اقدام اٹھایا ۔ انہوںنے بتایاکہ کشمیر کا متنازعہ نقشہ پی ٹی وی میں دکھانے کا معاملہ وزیر اور ایم ڈی پی ٹی وی کے سامنے رکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر اورایم ڈی پی ٹی وی نے اس کوتاہی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ متنازعہ نقشہ بارے کارروائی کے بعد رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر