پاکستان ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار

پاکستان

لاہور( این این آئی)راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کی بوگیاں فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے نیچے اتر گئیں ،بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک بند ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق

راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کی بوگیاں فیصلآباد اسٹیشن پر پٹڑی نیچے اتر گئیں جس کی وجہ سے ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی ۔بوگیاں پٹڑی سے نیچے اترنے کی وجہ سے مسافروں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ا طلاعملنے پر ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی جبکہ تحقیقات کا حکم بھی دیدیا گیا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر