یوسف رضا گیلانی کاسنتھیا سے ملنے والی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کرانے کا اعلان

پاکستان

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کروائیں گے۔احتساب عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے۔عدالت میں پیشی کے بعد یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنتھیا رچی کو یوسف رضا گیلانی کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ سنتیھا رچی سے ملنے والی ہرجانے کی رقم

ایدھی سینٹر میں جمع کروائیں گے۔اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لیگل نوٹس بھیجا ہے، انشاء اللّٰہ ہم کامیاب ہوں گے۔پیپلز پارٹی رہنما نے کہاکہ عدالت میں پیش ہوا اور عدالت نے مجھے حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جب تک دیگر ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوتے، اس وقت تک مجھے حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر