مہوش حیات نے ’’اونانا چیلنج‘‘ کو پورا کرکے شائقین کو حیران کردیا

شوبز

کراچی(این این آئی) اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتے ’’اونانا چیلنج‘‘ کو پورا کرکے شائقین کو حیران کردیا۔سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی چیلنج سامنے آتا رہتا ہے اورعام افراد کے ساتھ مشہور شخصیات بھی اس چیلنج کو پورا کرتی نظر آتی ہیں۔ کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ مقبول ہوا تھا جسے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت پاکستانی فنکاروں نے نہ صرف قبول کیا تھا بلکہ پورا بھی کیا تھا ان فنکاروں میں مہوش حیات بھی شامل تھیں۔لہٰذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی چیلنج وائرل

ہو اورمہوش حیات اس کا حصہ نہ ہوں۔ اس بار بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے ’’اوناناچیلنج‘‘ کو اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ مل کر پورا کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ہے اور ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر