انتہائی افسوسناک خبر ! پاکستان میں کرونا وائرس سے 244افراد جاں بحق ، متاثرین کی تعداد میں اضافہ

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے 244افراد جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا کے 424 کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے آج 7ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 244ہو گئی ہے ۔ 424نئے کیسز سامنے آنے کےبعد وائرس سے

متاثرین کی تعداد 11ہزار 5سو 69تک پہنچ گئی ہے ۔ 244ہلاکتوں کے بعد کے پی کےمیں سب سے زیادہ ہلاکتیں 85ہو گئیںہیں ۔ سندھ میں 75، پنجاب میں 68، بلوچستان میں 10جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین ، تین افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 27لاکھ 66ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 1لاکھ 93سے زائد ہو گئیں ہیں ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر