فیس بک پر فروخت کیلئے پیش کی جانیوالی خاتون بازیاب، جانتے ہیں خاتون کی قیمت صرف کتنے امریکی ڈالر لگائی گئی تھی؟

سوشل میڈیا‎‎

بیروت (این این آئی)لبنان میں فیس بک پر فروخت کے لیے پیش کی جانے والی خاتون کو بازیاب کراکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں ایک نائیجیرین خاتون کی فروخت کے لیے فیس بک پر اشتہار دیا گیا جس میں خاتون کے پاسپورٹ کی تصویر لگاکر خاتون کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر لکھی گئی۔ملزم نے خاتون کا پاسپورٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے عربی میں لکھا کہ نائیجیریا کی گھریلو ملازمہ نئی قانونی دستاویزات کے ساتھ فروخت کے لیے دستیاب ہے، اس کی عمر 30 سال ہے اور وہ بہت فعال اور صاف

ستھری ہے جب کہ اس شخص نے خاتون کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر مقرر کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید رد عمل کا اظہار کیا جس پر سرکاری حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کرالیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی عمر 30 سال کے قریب ہے اور وہ مغربی نائیجیریا کی رہائشی ہے۔لبنانی حکام نے خاتون کی فروخت کا اشتہار لگانے کے الزام میں ایک شخص کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار بھی کیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر