سیمنٹ مافیا نے وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا گیا،عمران خان کا بھی سخت ردعمل

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تعمیراتی صنعت کھولنے کے اعلان کے بعد سیمنٹ مافیا متحرک ہوگیا اور بعض سمینٹ فیکٹری مالکان نے اچانک قیمتیں بڑھا دی ہیں جس کا وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے اور قیمت بڑھانے والی سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف کارروائی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہےجبکہ اس معاملے پروزیراعظم نے متعلقہ وزارت سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے وزیراعظم نے سیمنٹ انڈسٹری کو ماضی میں دی جانے والی غیر ضروری مراعات اور ٹیکس چھوٹ کی تفصیل بھی طلب کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ مافیا بارےانکوائری کی جائے تو یہ آٹا چینی اور آئی پی پیز سے بھی بڑا سکینڈل بنے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر