کورونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے والا پنجاب کا پہلا ضلع، تمام مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے

سوشل میڈیا‎‎

چنیوٹ(این این آئی) چنیوٹ کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے والا پنجاب کا پہلا ضلع بن گیا۔ مہلک وباء کو شکست دیکر 10 مریض گھروں کو چلے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس چنیوٹ شہر میں کورونا کا کوئی بھی مریض نہیں، ضلع سے ٹوٹل 353 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 10 کا رزلٹ پازیٹو آیا، قرنطینہ سنٹر میں رکھے گئے کورونا کے 10 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

محمد ریاضکا کہنا تھا کہفاسٹ یونیورسٹی قرنطینہ سنٹر میں علاج کے بعد 10 مریضوں کی رپورٹ منفی آگئی، قرنطینہ سنٹرسے تمام مریضوں کو گھروں کو بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ بھوانہ سے تعلق رکھنے والے 4 مریض علی عباس، ندیم، راشد، شاہد عمران تحصیل لالیاں کے عون عباس اور کنیز، چنیوٹ کے علاقہ طاہر آباد سے 2 مریضوں کو کرونا رپورٹس مثبت آنے پر قرنطینہ کیا گیا تھاخ 10 مریض 15 دن میں صحت یاب ہوئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر