رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں، گراں فروشوں نے مشکل حالات میں پھنسے عوام کی جیبوں سے ناجائز منافع کمانا شروع کردیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد /کراچی (نیوز ڈیسک)ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں کراچی میں میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامی مشینری نظر نہیں آرہی۔رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس میں گراں فروش بے لگام ہوگئے،ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروشوں نے مشکل حالات میں پھنسے عوام کی جیبوں سے ناجائز منافع کمانا شروع کردیا۔شہر کے مختلف بازاروں میں 50 روپے فی کلو ملنے والا خربوزہ 100 سے 120 روپے کا ہوگیا، 40 روپے فی درجن ملنے والے درجہ دوم اور سوم کے کیلے 80 سے 120 روپے

میں فروخت ہونے لگے۔80 روپے میں بکنے والا کیلا 150 سے 180 میں بکنے لگا ،گرما 100 سے 120 جبکہ تربوز 50 سے 60 روپے فی کلو میں فروخت کیا جاتا رہا۔ دکاندار نے کہاکہ منڈی سے مہنگے ملنے والے پھل کم قیمتوں میں فروخت نہیں کرسکتے۔ سبزیوں میں ہرے مصالحے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں ، لیموں فی کلو چار سے ساڑھے 400 ، 80 روپے فی کلو ملنے والی ہری مرچ بھی مختلف بازاروں میں 150 سے 180 فی کلو میں فروخت ہو تی رہیں جس کے سبب ریلیف کے متلاشی شہری بازاروں میں مہنگائی سے پریشان نظر آئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر