ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیاڈر کے مارے ایسا کام کردیا کہ سب ہاتھ ملتے رہ گئے

سوشل میڈیا‎‎

واشنگٹن(این این آئی )کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے جراثیم کش ادویات کے استعمال سے متعلق بیان پر شدید تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ہی جھوٹا قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کے علاج کے لیے نامعقول تجویز دینے والے امریکا کے صدر ٹرمپ صحافیوں کے سخت سوالات سے ڈر گئے اور انھوں نے وائٹ ہائوس میں ہونے والی پریس کانفرنس ہی منسوخ کر دی۔امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہائوس میں ایسی نیوز کانفرنس کرنے کا کیا فائدہ جب ملکی میڈیا صرف جارحانہ سوالات پوچھتا ہو اور حقائق کو درست انداز سے پیش نہ کرے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ان کی پریس کانفرنسز دکھا کر  میڈیا ریٹنگ تو حاصل کر لیتا ہے مگر ان کی جھوٹی خبریں دینے کے سبب عوام کو کچھ نہیں ملتا۔ ‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر