بلوچستان میں ایک ہی دن میں درجنوں نئے کرونا کیسز سامنے آ گئے، متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

سوشل میڈیا‎‎

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 59کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 781ہوگئی مقامی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 630ہوگئی جن میں سے 526کا تعلق کوئٹہ سے ہے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 59کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 781ہوگئی ہے جن میں سے اب تک 13کی اموات جبکہ 176صحت یاب ہوچکے ہیں اس طرح صوبے میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 592ہے ، رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے

میں 7582افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 6801میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 875کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں، رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے اب تک مقامی طور پر 631کیس رپورٹ ہوئے جو کہ کل مریضوں کا 87فیصد بنتے ہیں ان میں سے سب سے زیادہ کیس 526کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے ہیں جب تک اب تک 14سے چاغی ،لورالائی سے 6،جعفرآباد سے 21،خضدار سے ایک ، مستونگ سے 13،خاران سے 2، پشین سے 31،قلعہ عبداللہ سے 7،سبی سے 6، زیارت سے 2جبکہ ہرنائی سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر