صدر عارف علوی کا وفاقی وزیر مذہبی امور کے ہمراہ مساجد کا اچانک دورہ

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد( آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے ہمراہ بہارہ کہو میں مختلف مساجد کا دورہ کیا، نماز اور تراویح کے دوران احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے ہمراہ بہارہ کہو میں مختلف مساجد کا دورہ کیاہے۔ صدر مملکت نے مساجد میںنماز اور تراویح کے دوران نمازیوں کی طرف سے حکومتی ہدایات کے مطابق اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا، اس موقع پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علویکا کہنا تھا کہ وبا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے تدابیر پر علمدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے مساجد انتظامیہ کو ان تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر