کانگو میں سیلاب میں پھنسے 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کا اقوام متحدہ بھی معترف ہو گیا

سوشل میڈیا‎‎

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے جوانوں نے کانگو میں سیلاب میں پھنسے دو ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 75 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، پاک فوج کے امن دستوں نے دوردراز علاقوں میں راشن کی فراہمی کو ممکن بنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو

اپنی پیٹھ پر لاد کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جس کے باعث مقامی افراد نے پاک فوج کے امن دستوں کی کاوشوں کو سراہا۔ڈی جیآئی یس پی آر کیمطابق اقوام متحدہ کی جانب سے بھی پاکستان امن دستوں کی کاوشوں کی تعریف کی گئی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے4ہزارسے زائداہلکارامن دستوں میں خدمات انجام د ے رہے ہیں ،امن دستوں میں فرائض کی ادائیگی کے دوران157اہلکارشہیدبھی ہوئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر