پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تیزی کیساتھ بڑھنے لگا ، مہلک وائرس سے مزید 15ہلاکتیں ، متاثرین کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ ہونے لگا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں بروز سوموار کو کرونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 292 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13871 تک جا پہنچی ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 104 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 85 اور پنجاب سندھ میں 84

افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر سے کورونا کے مزید 553 کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 341 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 120 کیسز 6 ہلاکتیں، پنجاب 80 کیسز 3 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 10 کیسز ، گلگت بلتستان سے 2 کیسز جب کہ بلوچستان سے 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر