پاکستان میں کرونا کے کم کیسز ہونے پر بل گیٹس حیران متاثرہ افراد کی تعداد کم ہونے کی حیرت انگیز وجہ بتا دی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی غیر یقینی بات لگتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیا کی نسبت پاکستان اور انڈیا کی طرف دیکھا جائے تو وہاں کیسز کی میں کمی کی تعداد حیران کن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک میں بڑی تعداد میں کیسز سامنے نہ آنے کی

بنیادی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ان کے پاس ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت محدود ہے اور ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے ٹیسٹ کروانے ہی نہیں چاہتے ۔ مائیکروسافٹ کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ کچی آبادیوں میں کرونا وائرس پھیلائو کا خدشہ وسیع پیمانے پر ہونے کا خدشہ ہے ایسے ممالک میں سخت لاک ڈائون کی وجہ سے بھوک شدت اختیار کر سکتی ہے اور ملک ہنگاموں کی طرف جا سکتا ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر