بیروزگاری سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی

سوشل میڈیا‎‎

مظفر گڑھ (این این آئی)مظفرگڑھ، بیروزگاری سے تنگ شخص نے خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں بیروزگاری سے تنگ آ کر نزید نامی شخص نے خودکشی کرلی ہے۔نذیر کی بیوہ کے مطابق نذیر نجی لیب میں کام کرتا تھا، لاک ڈائون کے باعث لیب بند ہوگئی تھی، لاک ڈائون کی وجہ سے شوہر ایک ماہ سے بے روزگار تھا۔نذیر کی بیوہ نے بتایا کہ گزشتہ روز بچیوں کو پانی سے روزہ کھولتے دیکھ کر نذیر کل رات زہریلی گولیاں کھا کر سو گیا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق ورثا خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر رہے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر