فرانزک رپورٹ رپورٹ مکمل ہوتے ہی آپ کو اس کا حساب دینا ہے ،کھا پی لیں، قوت مدافعت کا بہانہ ہر بار نہیں چلنے والا،شہباز گل کا شہباز شریف کو جواب

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ٹویٹر میں آمنے سامنے آگئے ۔ شہباز گل نے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے  آٹا چینی بحران کی فرانزک رپورٹ شائع  ہونے میں تاخیر بارے  ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  پبلیکیشن میں  تاخیر والی بات آپ کو اسی نے بتائی ہوگی جس نے آپ کو فون کرکے وزیر اعظم بنانے کے لئے پاکستان بلایا تھا۔شاید 25 ارب میں 23 ارب روپے کی سبسڈی جناب نے دی تھی، ڈاکٹر شہباز گل  نے لکھا کہ  سبسڈی لینے والوں میں آپ کے فرزند ارجمند بجی شامل تھے،  رپورٹ مکمل ہوتے ہی آپ کو اس کا حساب دینا ہے ۔کھا پی لیں، قوت مدافعت کا بہانہ ہر بار نہیں چلنے والا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر