کرونا وباء کیخلاف جنگ میں جاں بحق ہونیوالے والے طبی عملے کو شہید کا درجہ دیا جائے گا اہلخانہ کو 30لاک سے ایک کروڑ تک فنڈ، 100فیصد پنشن اور سرکاری گھر ملے گا ، حکومت کا شاندار اعلان

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورٹین،ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی پالیسی پر عمل کرنے کیلئے پائلٹ ڈاکٹر زعیم کی زیر نگرانی ہوگا،14 ٹیمیں اس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پورے اسلام آباد میں بطور پائلٹ کام کریں گی،ابھی تک 1500 سے زائد کونٹیکٹ ٹریس کیے ہیں جن میں سے 37 پازیٹو آئے ہیں،ٹیمیں اچھا کام کرہی ہیں نتائج کو مربوط کیا جارہا ہے

یہ ایک ماڈل بنے گا جس سے مزید سیکھا جاسکے گا۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جاں بحق ہیلتھ ورکر کو شہید کا درجہ دیا جائے گا،جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہید کے برابر امدادی پیکج، اہلخانہ کو 30 لاکھ سے ایک کروڑ تک امدادی فنڈ، اور 100فیصد پنشن سمیت سرکاری گھر بھی برقرار رہے گا۔ منگل کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورٹین،ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی پالیسی پر عمل کرنے کیلئے پائلٹ ڈاکٹر زعیم کی زیر نگرانی ہوگا۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہاکہ 14 ٹیمیں اس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پورے اسلام آباد میں بطور پائلٹ کام کریں گی۔ ظفر مرزا نے کہاکہ یہ جانتے ہوئے کہ ٹیمیں کیسے کام کررہی ہیں یہ ایک حوصلہ افزاء کام ہورہا ہے۔ظفر مرزا نے کہاکہ ابھی تک 1500 سے زائد کونٹیکٹ ٹریس کیے ہیں جن میں سے 37 پازیٹو آئے ہیں،اس کا مطلب یے 2.8 فیصد پازیٹو کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ظفر مرزا نے کہاکہ ٹیمیں تشخیص کے بعد اْن کو کورنٹائن میں رکھ رہی ہیں ،اسلام آباد میں زیادہ تر ہوم آئسولیشن پریکٹس کی جارہی ہے۔ظفر مرزا نے کہاکہ چند ایک کیسز میں مریضوں کو سپیشل آئسولیشن کیسز میں رکھنا پڑتا ہے،اس پالیسی کے تحت حکومت زیادہ کیسز سامنے آنے والے علاقوں کو لاک ڈاؤن کر سکے گی،اسے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نام دیا جاتاہے تاکہ باقی زندگی کے معمالات چل سکیں لیکن متاثرہ علاقوں کو کنٹرول کیا جاسکے۔ظفر مرزا نے کہاکہ پالیسی کے تحت متاثرہ علاقوں میں پازیٹو کیسز کو علیحدہ رکھا جائیگا تاکہ اْن سے وباء پھیل نہ سکے۔ انہوںنے کہاکہ پائلٹ میں بہت ساری چیزیں پہلی دفعہ کرنے کی وجہ سے بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہاں آنے کا مقصد تھا کہ دیکھا جاسکے کہ کیا مسائل درپیش ہیں کیا نئی اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔ظفر مرزا نے کہاکہ ٹیمیں اچھا کام کرہی ہیں نتائج کو مربوط کیا جارہا ہے یہ ایک ماڈل بنے گا جس سے مزید سیکھا جاسکے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر