جون کے آخر تک کتنے سو وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچنے والے ہیں ، خوشخبری سنا دی گئی 

سوشل میڈیا‎‎

 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ جون کے آخر تک 700 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ 700 وینٹی لیٹرز جون کے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ملک میں لیبارٹریز کی تعداد بھی آٹھ سے بڑھ کر 58 ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پانچ لاکھ حفاظتی کٹس کا انتظام کر چکے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ کچھ عرصے تک این 95 ماسک بنانا شروع کردیں گے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر