کلورین اور الکوحل ملے محلول کا چھڑکاؤ انسان کی جلد کے لیے نقصان دہ قرار،عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے خاتمے کے نام پر لوٹنے والے فراڈیوں کا پول کھول گیا 

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سادہ لوح عوام کو کورونا وائرس کے خاتمے کے نام پر لوٹنے والے فراڈیوں کا پول کھول دیا ہے جس کے تحت درجنوں کی تعداد میں ایسے طریقوں کی سختی سے مخالفت کردی ہے جس کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام کو لوٹا جارہا تھا۔عالمی ادارہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر صاف الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ کلورین اور الکوحل کا اسپرے کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں کرسکتا

جبکہ کورونا وائرس کی ساخت oily lipip molecule پر مشتمل ہوتی ہے جو کم از کم بیس سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھونے پر انسانی ہاتھ سے ختم ہوسکتا ہے، لہٰذا کلورین اور الکوحل کے محلول چھڑکنے سے اس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔اس حوالے سے ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور تحریک ٹیک کے سربراہ وقار زکا اور ان کی ریسرچ ٹیم کا کہنا ہے کہ آجکل پاکستان میں بڑی تعداد میں واک تھرو گیٹ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے میں یہ کہہ کر فروخت کیے جارہے ہیں کہ اس کے اندر سے گزرنے سے کورونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکے گا جبکہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کلورین اور الکوحل ملے محلول کا چھڑکاؤ انسان کی جلد کے لیے نقصان دہ ضرور ثابت ہوسکتا ہے۔.

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر