’’ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ‘‘ پاکستان میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44روپے کی کمی ۔۔عوام کیلئے بڑی خوشخبری

سوشل میڈیا‎‎

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات 44 روپےفی لیٹر تک سستی کرنےکی سفارش کردی۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوزکی رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے94 پیسےکمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے57 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کےبعد 30 مارچ کو وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرےگی۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں جس کے بعد سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر