سندھ میں لاک ڈائون میں نرمی، اہم فیصلے کا اعلان کب متوقع ہے؟

سوشل میڈیا‎‎

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کرنے پر غور شروع کردیا ہے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ جمعرات کو صدر مملکت اور وزیر اعظم کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق بازاروں اور کاروبار کو فارمولے کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ کراچی میں وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، صوبائی وزرا، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور متعلقہ حکام نے کورونا کی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ایس او پیز اور طے شدہ شرائط کے ساتھ

کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دیدی جائے۔ تاکہ بازار اور تجارتی مراکز بھی کھلیں، عید کے حوالے سے خرید و فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہو اور کورونا کی وبا بھی کنٹرول میں رہے۔ذرائع نے جمعے کے بعد سے لاک ڈائون میں نرمی کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ وزیراعلی سندھ اس حوالے سے جمعے کو صدر اور وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا ٹاسک فورس کے کئی ارکان کی محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش ہے، محکمہ صحت کورونا کے خلاف جنگ میں وہ اقدامات نہ کر سکا جس کی توقع تھی۔ذرائع نے بتایاکہ ٹاسک فورس کو تشویش ہے کہ کورونا کی صورتحال میں سرکاری اسپتالوں میں خاطرخواہ اقدامات نہ کئے جا سکے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر