ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس کے تین افسران میں کرونا وائرس کی تصدیق، عوام کو اہم پیغام بھی دے دیا گیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے تین افسران ڈی ایس پی انیس الدین، سینئر پیٹرول آفیسر قیصر اعوان اورلیڈی جونیئر پیٹرول آفیسر نبیلہ رحیم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کورنا وائرس کے شکار ہونے والے افسران کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں علاج و معالجہ کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔ انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کورنا وائرس

کے شکار ہونے والے افسران کا ہر ممکن خیال رکھیں۔ ڈاکٹر سید کلیم امام نے تمام افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے مسافروں کی بروقت رہنمائی کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر غیر ضروری سفرسے گریزکریں اور حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کر کے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر